جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک ریاض کا دبئی میں جدید شہر بنانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک ریاض نے دبئی میں جدید شہر بنانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جدید شہر بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تعمیراتی کمپنی بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض کی جانب سے دبئی ساؤتھ میں جدید ترین شہر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن اور دبئی ایوی ایشن سٹی کے درمیان اس متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی کی تعمیر کا منصوبہ عالمی معیار کی رہائشی اور کمرشل سہولیات فراہم کرے گا۔

ایگزیکٹو چیئرمین دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ خلیفہ الزفین منصوبہ جدید ولاز، ٹاؤن ہاؤسز اور اپارٹمنٹس پر مشتمل ہو گا، بحریہ ٹاؤن کا جدید تعلیمی، طبی، اور تفریحی سہولیات سے مزین منصوبہ دبئی ساؤتھ عالمی سرمایہ کاری کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

سی ای او بی ٹی پراپرٹیز گروپ احمد علی ریاض ملک نے کہا کہ اس منصوبے سے رہائشیوں کو بہترین معیار زندگی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، یہ منصوبہ دبئی کے تعمیراتی منظر نامے میں ایک نمایاں اضافہ کرے گا جبکہ بحریہ ٹاؤن کے نئے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو انٹرنیشنل لیول پر پذیرائی ہوگی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter