19 ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عبداللہ بداوی کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹاگرام پر عبداللہ احمد بداوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبداللہ بداوی شام 7 بج کر 10 منٹ پر کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کر گئے۔
عبداللہ بداوی کو اتوار کے روز سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ طبی کوششوں کے باوجود وہ اپنے اہل خانہ کی موجودگی میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔