62
زیرحراست ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کراچی، مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ ارمغان کے پاس غیر قانونی اسلحہ کہاں سے آیا؟ سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گا، ارمغان کے پاس ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا سی ٹی ڈی اس بارے بھی تحقیقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں ممنوعہ اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ سنائپر گن برآمد ہوئی تھی ،ایم پی گن اور رائفل بھی ملی تھی، ملزم سے سنائپر، ایم پی گن، رائفل، نائن ایم ایم کی 2700 سے زائد گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔