95 کراچی، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد برآمد ہوگئے ہیں۔
کراچی، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد برآمد ہوگئے ہیں۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، اور اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ پیش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کے لیے ایک کمپنی قائم کی تھی، اور اس کمپنی کی سالانہ آمدنی 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے، جس میں 25 افراد ملازمت کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ارمغان نے اپنے ملازمین کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں، جن کی کل قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو منی لانڈرنگ کیس میں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔