جمعہ, 25 اپریل , 2025

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا اعترافِ جرم سے انکار، پولیس پر جادو کروانے کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ عامر قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اعتراف جرم سے مکر گیا اور کہا کہ مصطفی کو قتل نہیں کیا، پولیس نے مجھ پر کالا جادو کرایا ہے۔

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت میں اعترافِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس نے اس پر کالا جادو کروایا ہے، جس کی وجہ سے وہ بیان دینے کے قابل نہیں۔

latest urdu news

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اس کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔ جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ اعتراف کرے یا نہ کرے، اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔

ملزم ارمغان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے مصطفیٰ کو قتل نہیں کیا، بلکہ گاڑی کے اگلے حصے میں آگ لگائی تھی اور معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کے نصیب میں جو لکھا تھا، وہی ہوا۔ تاہم، تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے پہلے اعتراف جرم کیا تھا اور تحریری طور پر بھی تسلیم کیا تھا کہ وہ عدالت میں اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔

تفتیشی افسر انسپکٹر محمد علی کے مطابق، ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کیا تھا اور گرفتاری کے بعد کبھی نشہ کرنے کی درخواست نہیں کی، بلکہ اس نے بتایا کہ وہ 40 روز پہلے تمام نشے چھوڑ چکا ہے۔ افسر کے مطابق، ملزم ارمغان کے خلاف مزید تین مقدمات بھی درج ہیں، جن میں اس کا جسمانی ریمانڈ برقرار رکھا گیا ہے۔

عدالت نے مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter