جمعہ, 25 اپریل , 2025

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا صدر آصف زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نہروں کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے یا پھر ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اگر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ ملک کے اعلیٰ عہدے پر کیوں بیٹھے ہیں؟ انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف ووٹ بچانے کے لیے نہروں کے معاملے پر احتجاج کا ڈرامہ رچا رہی ہے جبکہ
نہروں کی منظوری خود آصف علی زرداری نے دی تھی، اور اب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔

بیرسٹر سیف نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاج کرنے کے بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ انہوں نے یہ منظوری کیوں دی۔

اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی محض سیاسی فائدے کیلئے قوم کو گمراہ کررہی ہے تاہم
نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter