ہفتہ, 26 اپریل , 2025

مسافر وین کھائی میں جا گری، 7 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مظفرآباد، آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں مسافر وین کھائی میں جاگری، جسکے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ نواحی علاقے کیلگراں کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈرائیور سے وین بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، جس میں سوار 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ خرابی سڑک کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جبکہ وین میں 9 مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ خضدار میں کراڑو کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی جان کی بازی ہار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات تاحال جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter