120
سکھر ملتان موٹروے پر مسافر بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ابدی نیند سوگئے۔
گھوٹکی، سکھر ملتان موٹروے پر ڈرنگ ملوک والی کے قریب مسافر بس، ٹریلر سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مسافر بس کے ملبے اور ٹریلر کو ریسٹ ایریا منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہونے کا واقعہ خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے گاؤں ہیبت خان بروہی میں پیش آیا۔