856
عنقریب پی آئی اے اندرونی ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گا، ترجمان پی آئی اے
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت میں اضافے کے لیے ٹکٹ خریداری کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اب مسافر جاز کیش کے ذریعے بھی باآسانی اپنے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ اس حوالے سے پی آئی اے اور جاز کیش کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے، جس پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے دستخط کیے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے بعد مسافر کیش، کریڈٹ کارڈ، اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے، جس سے بکنگ کے عمل میں مزید آسانی آئے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے اور جلد ہی اندرونِ ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔