جمعہ, 25 اپریل , 2025

مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے کوئی وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔

latest urdu news

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی تو ان کی شامت آ گئی تھی، مجھے معلوم ہوا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنے ترجمانوں کو کہا ہے کہ سیٹ بلٹ باندھ لیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ بیانات پر رد عمل نہ دیں، سندھ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوتا ہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ورکرز اور رہنماؤں پر بے شمار جعلی کیسز درج کئے گئے ہیں، حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے، رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے، لوگ زمین فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے ہیں، نوجوان لاکھوں روپے دے کر بیرون ملک جا رہے ہیں، پاکستان میں قوت خرید کم ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter