جمعہ, 25 اپریل , 2025

مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، مریم نواز اپنے چچا، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئیں، جہاں ان کے والد نواز شریف نے انہیں جاتی امرا سے رخصت کیا۔

عمرہ کی ادائیگی کے دوران ان کی بچوں سے ہونے والی گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جو دور سے عکس بند کی گئی ہے۔ اگرچہ اس میں جملے واضح طور پر سنائی نہیں دیتے، لیکن چہروں کے تاثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بچوں سے نہایت نرمی اور شفقت سے بات کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں مریم نواز کو بچوں کو کچھ سمجھاتے اور محبت بھرے انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بچے بھی ان سے خوشگوار انداز میں بات کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter