جمعہ, 25 اپریل , 2025

مراکش کشتی حادثہ:حکومت کا اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی جانب سے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اس حوالے سے کمیٹی بھی بنادی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم آج رات ہی مراکش روانہ ہوگی۔

latest urdu news

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایف آئی اےپنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ، منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

دفتر خارجہ اور آئی بی کا 1،1 آفسر بھی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مراکش جائے گا، تحقیقاتی ٹیم 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثے میں بچ جانیوالے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانیوالوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، مراکشی حکام کا بتانا ہے کہ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، علاوہ ازیں سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter