جمعہ, 25 اپریل , 2025

مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کے خلاف ہے، وزیر دفاع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کی روح کے خلاف ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں مذاکرات سے مسائل کا حل نکل ہی آتا ہے۔

latest urdu news

تحریک انصاف نے اگر مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کیا ہے تو یہ ایک لاحاصل مشق ہے، مذاکرات کے راستے بند ہوتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر آج پی ٹی آئی مذاکرات کا حصہ نہیں بنتی تو ہم مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے، سپیکر نے مذاکراتی اجلاس ملتوی نہیں کیا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو سنی انہوں نے کہا ہم کمیٹی میں نہیں آئیں گے، اگر تحریک انصاف آتی ہے تو ہم اپنا تحریری جواب ان سے شیئر کریں گے، اگر پی ٹی آئی مذاکراتی اجلاس میں نہیں آتی تو ان کا حتمی فیصلہ سمجھا جائے گا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter