43
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مدرسے کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تحصیل باڑہ کے علاقے مداخیل میں پیش آیا، جہاں مدرسے کی پرانی دیوار اچانک منہدم ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں مدرسے میں زیر تعلیم 4 معصوم بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 9 بچے شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے2 افسران کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت پشاور میں محکمہ خوراک کے افسران عاطف خان اور جنید باچا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے درخواستوں کو مسترد کر دیا۔