121
پشاور، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے 37 ڈی ایچ اوز سےکرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا، ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کیلئے استعمال نہ کرنے کا حلف لیا جائے گا، ڈی ایچ اوز سے محنت سے کام کرنے اور شعبہ صحت مزید بہتر بنانے کا حلف لیا جائے گا۔
اس متعلق مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران تصدیق کی کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ڈی ایچ اوز سے حلف لیا جائے گا، جس کے خلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پر کرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی۔
مشیر صحت پختونخوا کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔