جمعہ, 25 اپریل , 2025

محسن نقوی کی ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کامران غلام کی جانب سے پہلے ہی میچ میں سنچری اسکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، محنت اور پروفیشنل اپروچ کیساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔

امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔

دوسری جانب سابق کپتان نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلا دیش نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ڈھاکا میں شیر بنگلا اسٹیڈیم کے باہر گزشتہ روز شکیب کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، مظاہرے کے وقت اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی تھیں۔

شکیب الحسن کا اس متعلق یہ کہنا تھا کہ میں نے واپس بنگلا دیش جانا تھا مگر اب ایسا لگتا ہے کہ میں نہیں جا سکوں گا، سکیورٹی وجوہات کے باعث ایسا فیصلہ کیا اور یہ میری ذاتی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، مجھے یہ لگ رہا ہے کہ وطن واپس نہ جانے کا میرا یہ فیصلہ حتمی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter