جمعہ, 25 اپریل , 2025

محسن نقوی کی امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کر دی گئی۔

واشنگٹن میں محسن نقوی کی جانب سے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

latest urdu news

وزیر داخلہ کی جانب سے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، چیئرمین پی سی بی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پی سی بی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

جوناتھن اٹکیسن کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی دعوت پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیاگیا اور اس شراکت داری کے امکانات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter