ہفتہ, 26 اپریل , 2025

محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو دہشتگردی کے حملے ناکام بنانے پر خراجِ تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں تین تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کی بہادری کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے حملوں کو پسپا کیا، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

latest urdu news

محسن نقوی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے، اور ہمیشہ دلیری سے ان کا مقابلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ تمام ادارے مل کر دہشت گردی کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو نعرے لگانے کے بجائے صوبے کے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے، خیبرپختونخوا مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter