52
پاکستان سے محبت کی راہ میں سرحد پار کر کے بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما نے منگل کی صبح 4 بجے کرشنا اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔
سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، اور تمام طبی رپورٹس معمول کے مطابق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ سیما اور سچن کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جوڑے نے اپنی نومولود بیٹی کا نام رکھنے کے لیے عوامی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کریں۔
یاد رہے کہ سیما اور سچن کی پہلی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم پب جی پر ہوئی تھی، بعد ازاں، مارچ 2023 میں دونوں نے نیپال میں پہلی بار ملاقات کی، جس کے بعد سیما نے ہندو مذہب اپنا کر ہندو روایات کے مطابق سچن سے شادی کرلی۔