جمعہ, 25 اپریل , 2025

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔

latest urdu news

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔

دوسری جانب رجب طیب اردوان نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، ہمارے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق ہوا ہے، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی، اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایا کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم پر بات چیت ہوئی ہے جبکہ دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترک صدر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter