ہفتہ, 26 اپریل , 2025

مجھے آج تک محبت کی تعریف سمجھ میں نہیں آئی، صبا حمید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور معروف اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ مجھے آج تک محبت کی تعریف سمجھ میں نہیں آئی، اس لیے محبت پر یقین نہیں ہے۔

حال ہی میں ممتاز اداکارہ صبا حمید نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں خوبرو اداکارہ کی جانب سے مختلف موضوعات سمیت محبت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔

latest urdu news

یک طرفہ محبت کے حوالے سے سوال پر اداکارہ نے یہ جواب دیا کہ مجھے محبت پر یقین نہیں ہے، آج تک محبت کا تصور ہی سمجھ نہیں آیا۔

صبا حمید کا کہنا ہے کہ عام طور سے 16 سے 25 سال کے درمیان 2 افراد ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں تو اسے محبت کا نام دے دیتے ہیں۔

خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں اگر کسی کو محبت نہیں ملتی تھی تو لگتا تھا کہ مر جانا چاہیے کہ زندگی کا کوئی بھی مقصد اب نہیں رہ گیا جبکہ آج کل کے بچے زیادہ عقلمند ہیں کہ اگر محبت نہیں ملی تو کوئی بات نہیں آگے بڑھ جاؤ۔

صبا حمید نے کہا کہ میرے خیال میں کسی رشتے میں اگر محبت سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت ہے تو وہ عزت کی ہے، مجھےتو محبت کی تعریف نہیں پتا، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ محنت کس چیز کو کہتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter