جمعہ, 25 اپریل , 2025

متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب سمیت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے، جس میں جذبات مجروح کرنے سے متعلق دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

latest urdu news

ایف آئی آر میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم لانچ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رجب بٹ پہلے بھی متنازع بیانات اور مواد کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں اور ان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ نشتر کالونی، لاہور میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں الزام ہے کہ رجب بٹ نے ایک پرفیوم متعارف کرایا، جس سے بعض حلقوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

مکہ و مدینہ سے متعلق متنازع بیان: ایک اور مقدمے میں الزام ہے کہ رجب بٹ نے اپنے وی لاگ میں مکہ اور مدینہ کے بارے میں ناپسندیدہ ریمارکس دیے۔

نماز کی بے حرمتی کا الزام: کراچی میں درج ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رجب بٹ نے نماز کی بے حرمتی کی، جس پر توہینِ مذہب کا کیس درج کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter