46
پیمرا نے مالی بے ضابطگیوں پر اپنے 2 ملازمین کو برطرف کر دیا۔
اسلام آباد، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال پر اپنے 2 ملازمین کو برطرف کر دیا۔
مذکورہ ملازمین کے خلاف ایک شہری شاہد اقبال نے شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے وزارت خارجہ میں ملازمت دلانے کے عوض رقم وصول کی تھی۔
برطرف کیے گئے ملازمین میں قاسم عباس، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ، اور مجاہد عباس، سابق جونیئر اسسٹنٹ پیمرا ریجنل آفس ملتان شامل ہیں۔
پیمرا کے مطابق، دونوں افراد نے ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا بیانات بھی دیے تھے۔