47
اوگرا کی جانب سے مارچ کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
اسلام آباد: مارچ کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔