ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ بالآخر اپنی مشہور زمانہ ویڈیو ایپلی کیشن اسکائیپ بند کرنے جا رہی ہے۔
صارفین 20 سال سے زائد عرصے سے اس ایپ کو استعمال کر رہے ہیں. ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے بالآخر اپنی مشہور ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن اسکائپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ ایپ دو دہائیوں سے صارفین کے لیے ویڈیو کالنگ کا لازمی حصہ رہی، لیکن حالیہ برسوں میں واٹس ایپ، ایپل آئی میسج اور زوم جیسی جدید ایپس کے آنے کے بعد اس کا استعمال کم ہوتا گیا۔
اب مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسکائپ کو مرحلہ وار ختم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو اپنا ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے یا مائیکرو سافٹ ٹیمز میں منتقل ہونے کی سہولت دی جائے گی، جہاں چیٹ اور کالنگ کے جدید فیچرز موجود ہیں۔
مزید یہ کہ مائیکرو سافٹ، ٹیمز میں مائیگریشن سروس متعارف کرائے گی، تاکہ صارفین اپنی گروپ چیٹس اور دیگر ڈیٹا کو باآسانی منتقل کر سکیں۔