59
گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم محمد عثمان خان پر الزام ہے کہ وہ سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو اٹلی بھجوانے کے عوض 24 لاکھ روپے وصول کیے اور کشتی کے ذریعے اسے لیبیا سے یورپ بھجوایا، تاہم دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، خوش قسمتی سے متاثرہ شہری کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 1 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کر لیں۔
ڈرگ کنٹرول ٹیم نے سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں سے چوری شدہ ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔