جمعہ, 25 اپریل , 2025

لیبیا کشتی حادثہ: 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کی میتیں وصول کیں جب کہ بعد ازاں میتوں کو پشاور پہنچا دیا گیا۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق لبیا کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کرم سے تھا جبکہ حادثے میں خیبرپختونخوا کے 16 افراد شامل تھے۔

اس موقع پر ریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں، 5 فروری کو پیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔

ریاض پیرازادہ کا کہنا ہے کہ تمام ضروری انتظامات کیے کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچا سکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے جب کہ زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے کہا کہ یہ سبق سکھاتا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہوسکتی ہے، نوجوانوں سے اپیل ہے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع سے بیرون ملک جائیں۔

یاد رہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب 63 مسافروں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی جو مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی تھی جن میں سے 37 مسافر محفوظ رہے تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter