جمعہ, 25 اپریل , 2025

لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں، عمر ایوب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔

لاہور عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کیلئے ووٹ دیا،عمر ایوب ایسے متنازع قوانین پاس کرنے پر اس کو شرم آنی چاہیے، ہم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی بھرپور مخالفت کی، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو۔

latest urdu news

عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، بلوچستان میں حالات خراب ہیں، ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں، سرمایہ کاری کیسے آئے گی، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں، لوگوں کو گولی اور ڈنڈے کے زور پر نہ دبائیں، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کارکنان پر چڑھ دوڑتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہماری میٹنگ بھی نہیں کرائی جا سکی۔

ضمانت میں توسیع

اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت میں عمر ایوب کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

سماعت کےدوران عدالت کی جانب سے استفسار کیاگیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ جس پر پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ نہیں ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسکے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے 3 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 18 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter