جمعہ, 25 اپریل , 2025

لاہور میں خواتین و بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پولیس کے مطابق صرف تین ماہ (جنوری سے مارچ 2025 تک) کے دوران 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور 1,182 خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔ ان اعداد و شمار کے مطابق اغوا ہونے والی خواتین میں سے 988 کو بازیاب کرایا گیا ہے، جبکہ 194 ابھی تک لاپتا ہیں۔

latest urdu news

اس دوران بچوں کے اغوا کے 138 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 47 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان جرائم کے مرتکب ملزمان میں سے زیادہ تر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں 110 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، جبکہ 41 ملزمان ابھی تک فرار ہیں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں 44 ملزمان گرفتار ہوئے، تاہم 3 ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور زیادہ تر مقدمات حل کر لیے گئے ہیں۔ تاہم، ماہرین سماجیات کے مطابق اتنے کم عرصے میں ہونے والے سنگین جرائم نے شہریوں میں خوف و اضطراب پھیلا دیا ہے۔ عوام کی طرف سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور حکام سے مزید سخت حفاظتی اقدامات اور مجرموں کے خلاف فوری انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter