جمعہ, 25 اپریل , 2025

لاہور میں اسموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی وجہ سے حکومت نے مختلف علاقوں میں "گرین لاک ڈاؤن” نافذ کر دیا ہے۔

لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی وجہ سے حکومت نے مختلف علاقوں میں "گرین لاک ڈاؤن” نافذ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ، کشمیر روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی سے گلستان سنیما اور ریلوے ہیڈکوارٹرز تک ایمپریس روڈ پر بھی یہ پابندی لاگو ہے۔

latest urdu news

گرین لاک ڈاؤن کے تحت ان علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکل رکشوں کا چلنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کمرشل جنریٹرز اور کھلے بار بی کیو پوائنٹس کو رات 8 بجے کے بعد بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اور کوئلے اور لکڑی جلانے والے فوڈ پوائنٹس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز کو کھلا رکھنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

صفائی کے عمل کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، اور صفائی کمپنی کے سوا کسی بھی جگہ پر چھڑکاؤ اور جھاڑو دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں 4 نومبر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو ورک فرام ہوم کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ خصوصی بچوں کے اسکولوں میں کل سے چھٹی ہوگی اور اگر حالات مزید بگڑے تو پرائمری اسکولوں میں بھی چھٹی دینے پر غور کیا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter