رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس ٹرین کی کارگو بوگی میں آتشزدگی سے سامان جل گیا۔
رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی کارگو بوگی میں اچانک آگ لگ گئی جس سے بوگی میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ہلوکی پھاٹک کے پاس آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے لگیج وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
آگ کی شدت سے ٹرین کے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ کارگو بوگی کو فوری طور پر ٹرین سے الگ کر دیا تاکہ باقی ٹرین محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد ریلوے حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
یہ حادثہ پاکستان ریلوے کے حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے اور اس پر مسافروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔