جمعہ, 25 اپریل , 2025

لالہ موسیٰ: 12 لاکھ کے چیک کو ٹیمپر کر کے 1 کروڑ 12 لاکھ بنانے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے چیک ٹیمپرنگ کا سنسنی خیز مقدمہ بے نقاب کرتے ہوئے جہلم کے رہائشی ملزم جواد شکور کو گرفتار کرلیا۔

لالہ موسیٰ: پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے چیک ٹیمپرنگ کا سنسنی خیز مقدمہ بے نقاب کرتے ہوئے جہلم کے رہائشی ملزم جواد شکور کو گرفتار کرلیا، جس نے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے کے چیک کو جعلسازی سے 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کا ظاہر کر کے مخالف فریق پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، ملزم نے لالہ موسیٰ کے رہائشی ملک شفیق سے لین دین کے معاملے پر 12 لاکھ روپے کا چیک وصول کیا، جسے بعد ازاں ٹیمپر کر کے اس کی مالیت میں غیر قانونی طور پر اضافہ کیا۔ ملزم نے چیک ڈس آنر کا جھوٹا مقدمہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں درج کروایا۔

تاہم پولیس کی تفتیش کے دوران چیک کے ساتھ جعلسازی ثابت ہوئی، جس پر ملک شفیق کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا، اور ملزم جواد شکور کے خلاف الگ مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مالیاتی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ایسے فراڈی عناصر سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter