جمعہ, 25 اپریل , 2025

لالہ موسیٰ: آٹا چکی پر فائرنگ، چوری کی واردات میں مویشی غائب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹا چکی میں آٹا جلدی پیس کر نہ دینے کے معاملے پر گاہک ملزم عامر اعظم گجر نے فائرنگ کرکے چکی مالک رضوان گجر کو بازوں میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔

لالہ موسیٰ کے محلہ کائرہ میں آٹا چکی پر معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ گاہک ملزم عامر اعظم گجر نے آٹا جلدی نہ پیسنے پر چکی مالک رضوان گجر کو بازو میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ موقع پر پہنچی تو ملزم عامر اعظم گجر بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی پایا گیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

latest urdu news

دوسری جانب، تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقے رفیق آباد میں نامعلوم چور آفتاب احمد کے ڈیرے سے تین بکرے، ایک بکری اور ایک بھینس چرا کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter