کراچی، قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج کے مقابلے میں شکست دے دی گئی۔
یہ انتہائی دلچسپ مقابلہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مہک مقبول کو شطرنج کھیلنے کی دعوت دینے کے بعد منعقد ہوا تھا۔
مہک مقبول، جو شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں، حال ہی میں انڈر 18 شطرنج چیمپئن بنیں تھیں اور ان کی ذہانت نے انہیں قومی چیمپئن بنا یا ہے۔
شہزاد رائے نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مہک مقبول کو دعوت دینے کی تعریف کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ شطرنج کے بہترین کھلاڑی ہیں لیکن مہک نے انہیں شطرنج کے تخت پر چیک میٹ دے دیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران مہک بہت پُراعتماد نظر آئیں۔
شہزاد رائے نے کہا کہ بچوں کو اسکرین سے دور کر کے شطرنج جیسے دماغی کھیلوں کی طرف مائل کرنا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ انہیں انہی کے اسکول کی بچی نے شکست دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مہک مقبول نے 15 مووز میں وزیراعلیٰ سندھ کو چیک میٹ کیا۔