146
گجرات کے علاقے قدرت آباد میں چوری کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم چور ایک شہری کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر کے لے گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ جاوید آصف نے بتایا کہ اس کی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی تھی جسے رات کے وقت نامعلوم ملزمان چرا کر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شاہین پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔