جمعہ, 25 اپریل , 2025

قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملے کے ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر لندن میں حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی لندن میں کار پر حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیے گئے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دورۂ لندن کے دوران ان کی کار پر حملہ کرنے کے الزام میں 23 پاکستانی نژاد افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے تھے۔ تاہم، اب ان کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی عدالت پہلے ہی ان افراد کو الزام سے بری کر چکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیس میں کچھ ایسے افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی منسوخ کیے گئے تھے جو اس واقعے کے دوران لندن میں موجود ہی نہیں تھے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل تھیں جو چند سال پہلے ہی برطانیہ چھوڑ کر دبئی منتقل ہو چکی تھیں، لیکن ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter