پشاور، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کو پکڑیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی جانب سے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، شرط یہ ہے کہ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ بازی نہ ہو، احتجاج کے دوران بھی ہم مذاکرات کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کو پکڑیں۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ سینکڑوں کارکنان ہمارے زخمی ہیں اور دہشتگرد بھی ہمیں کہا جارہا ہے، آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ جمع کروائی گئی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں عمران خان کیخلاف 99 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف 74 مقدمات درج ہیں۔