ہفتہ, 26 اپریل , 2025

فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی جانب سے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا، جس کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

مسودے میں یہ بتایا گیا ہے کہ فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہوگا۔

latest urdu news

اتھارٹی قانون نافذ کرنیوالے اداروں یا کسی شخص کیخلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کرسکتی ہے، ترمیمی بل کے تحت کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاسکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6 ارکان ہوں گے، اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا گیا۔

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی۔ فل کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدارتی آرڈیننس کی معطلی کا حکم جاری کیا، عدالت کی جانب سے بارکونسل اور سول سوسائٹی کی اپیل پر حکومت کو آرڈیننس پر عملدرآمد سے روک دیا گیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter