سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، میرا سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کوئی تعلق نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ میرا جنرل (ر) فیض حمید سےکسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، اگر فوج سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا احتساب کرنا چاہتی ہے تو وہ کرے۔
بانی پی ٹی آئی کا یہ کہنا تھا کہ میرا جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔
عمران خان کا یہ کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ چل رہا تھا اس لیے میں جنرل فیض حمید کو ہٹانا نہیں چاہتا تھا اور اس معاملے میں میری جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے تلخی بھی ہوئی تھی۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کیساتھ میری ذاتی دوستی کل بھی تھی اور آج بھی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا یہ کہنا تھا خواجہ آصف کے کل کے دونوں پروگرام میں بیانات سنے، جنرل باجوہ نے صاف کہا تھا کہ وہ توسیع نہیں لے رہے، مجھے پہلے بھی ایکسٹینشن ملک چکی ہے اب مناسب نہیں لگتا۔