جمعہ, 25 اپریل , 2025

فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، یہ ابھی شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائے گا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ معاملہ بہت دور تک جائےگا، ابھی تو آغاز ہے، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔

سینیٹر کا یہ کہنا تھا کہ یہ بات اب صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا کیس ہے، آنیوالے دنوں میں پی ٹی آئی لیٹ جائے گی۔

فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو بھی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستان اب حقیقی طور پر ترقی کی طرف گامزن ہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیے کہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک پاکستان میں احتساب کا عمل نظر آئے گا۔

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter