جمعہ, 25 اپریل , 2025

فچ نے پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لک منفی سے تبدیل کرکے مستحکم کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اشارہ دیتے ہوئے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، فچ نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو "مستحکم” قرار دیا ہے اور پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دی ہے۔

latest urdu news

فچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ مقامی کرنسی میں قرضہ جات کی ریٹنگ بھی بی مائنس مقرر کی گئی ہے۔

معاشی آؤٹ لک کو منفی سے تبدیل کر کے مستحکم کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ بہتری پاکستان کی جانب سے بجٹ خسارہ کم کرنے، معاشی اصلاحات کو جاری رکھنے اور آئی ایم ایف پروگرام پر بہتر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فنڈنگ تک رسائی میں بہتری آئی ہے، اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جون 2025 تک مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد رہ جائے گا، جبکہ درمیانی مدت میں یہ 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں بجٹ خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter