جمعہ, 25 اپریل , 2025

فخرزمان کی انجری، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ریگولر اوپنر فخر زمان میچ کے شروع میں پٹھوں کی موچ کا شکار ہوگئے تھے۔

کراچی: پاکستان کے ریگولر اوپنر فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے، جس کے باعث وہ اننگز کے آغاز میں بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے۔

latest urdu news

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کی، جبکہ فخر زمان کے میدان میں نہ آنے پر شائقین کرکٹ کو تشویش لاحق ہوگئی۔

آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق اگر کوئی بیٹر کسی انجری یا دیگر طبی وجوہات کی بنا پر میدان سے باہر جاتا ہے، تو وہ کم از کم 20 منٹ کے بعد ہی دوبارہ بیٹنگ کے لیے کریز پر آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 321 رنز کا ہدف دیا ہے، جبکہ قومی ٹیم کے اہم ترین بیٹر فخر زمان کی انجری ٹیم کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: نسیم اور ابرار کے وار، نیوزی لینڈ کی 2 وکٹیں 40 رنز پر گر گئیں

شیئر کریں:
frontpage hit counter