جمعہ, 25 اپریل , 2025

فتنہ الخوارج نے کان میں کام کرنیوالے3 مزدوروں کو ذبح کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنہ الخوارج نے کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے 3 مزدوروں کو ذبح کر دیا۔

وسطی کرم کے علاقے خوئیداد خیل میں فتنہ الخوارج کی جانب سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ذبح کر دیاگیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق وسطی کرم میں مزدور طالبان کمانڈر ملا نبی کے کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے جس پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کرکے 3 مزدوروں کو ذبح کر دیا۔

4 مزدور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ ذبح ہونیوالے مزدوروں کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے،  پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کی جانب سے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے یہ بتایا کہ آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں بڑی کھیپ (منشیات) کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter