120
فحش حرکات کرتے ہوئے 4 لڑکیوں سمیت 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس میں فحش حرکات کرتے ہوئے 4 لڑکیوں سمیت 12 افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی قصبے باٹا پور کے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے 8 لڑکوں اور 4 لڑکیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
درج کی گئی ایف آئی آر میں یہ بتایا گیا ہے کہ ملزمان فارم ہاؤس پر فحش حرکات کرتے ہوئے ڈانس پارٹی کررہے تھے۔
گرفتار ملزمان میں سیف، شکیل، عنصر اور اسامہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ ایک ملزم چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔