جمعہ, 25 اپریل , 2025

فائزعیسیٰ کی گاڑی کو نشانہ بنانیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی، دفتر خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر انتہائی تشویش ہے، قانونی کارروائی کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ برطانیہ قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائزعیسیٰ کے اعزاز میں تقریب کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے سابق چیف جسٹس اور پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی پر حملہ کردیا گیا۔

latest urdu news

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے تمام شرائط پر پورا اترتا ہے، فلسطین اور لبنان میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں لائے، کشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج دوحہ پہنچے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف امیر اور قطری وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب نیشنل کلائمیٹ ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت اسموگ کو آفت قرار دیا گیا، صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دیے گئے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیز اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے مجاز ہوں گے، فصلوں کی باقیات، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شپانگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter