جمعہ, 25 اپریل , 2025

غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے افغان حکام کے حوالے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرنٹیئر کور (ایف سی) حکام نے سرحدی باڑ عبور کرکے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچوں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب 50 افغان بچے اور بچیاں سرحدی باڑ عبور کرکے پاکستان میں داخل ہو گئے تھے، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا تھا۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کی درخواست پر ان بچوں کو ڈی پورٹ کرکے طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

مزید برآں، ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سرحدی باڑ عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے سے روکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter