51
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ حملوں میں 7 بچوں سمیت 30 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
تنظیم "سیو دی چلڈرن” کے مطابق، صرف ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی بمباری سے 270 بچے شہید ہو چکے ہیں، جبکہ تازہ حملوں میں مزید کئی بے گناہ جانوں کا نقصان ہوا۔
اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد پہلے سے پریشان حال ہزاروں فلسطینی دوبارہ بے گھر ہو گئے۔
دوسری طرف حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
ادھر، اسرائیل میں بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج جاری ہے، جہاں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی آواز اٹھائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔