جمعہ, 25 اپریل , 2025

غزہ میں صیہونی جارحیت جاری، مزید 27 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، قابض اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائیاں بدستور جاری، غزہ کی پٹی پر رات بھر ہونے والے حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری میں 400 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 48,577 تک جا پہنچی، جبکہ 1,12,041 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

latest urdu news

وسطی غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی رکن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، جنگ کے دوران اب تک سول ڈیفنس کے 103 کارکن بھی شہید ہوچکے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے گئے، جب پہلے سے طے شدہ معاہدے موجود ہوں تو نئے معاہدوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھیجے گئے ایک خط میں نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی اعلیٰ حکام کو ارسال کیے گئے اس خط میں جوہری معاہدے پر ازسرنو مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے، ساتھ ہی تہران کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter