واشنگٹن، غزہ میں جنگ بندی کا مشن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کیساتھ آج اسرائیل پہنچیں گے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ بلنکن جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تک سفارتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ دوحا مذاکرات میں فریقین اس بات پر متفق تھے کہ مذاکرات کو کسی طرح نتیجہ خیز بنایا جائے، امریکی تجاویز فریقین کے درمیان اسپیس کو کم کریں گے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا یہ کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں معاملات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
دوسری جانبامریکا ، قطر اور مصر کی جانب سے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کا ایک اور دور اگلے ہفتے ہوگا اور یہ بات چیت اب قاہرہ میں ہوگی۔
قطر مذاکرات پر مشترکہ بیان کے مطابق واشنگٹن نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پیش کی ہیں جن پر مشاورت تاحال جاری رہے گی۔
مشترکہ بیان کے مطابق امریکہ نے گزشتہ ہفتے اتفاق شدہ نکات پر تیزی سے عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تجاویز پیش کی تھیں، اب غزہ کے لوگوں کی زندگیوں میں کچھ آسانی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے جیسے نتائج کے حصول کیلئے راستہ صاف ہے۔
امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ کسی بھی فریق کو غزہ جنگ بندی ڈیل تک پہنچنے کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، مذاکرات کے آغاز کو دیکھیں تو آج ہم جنگ بندی معاہدے کےبالکل قریب ہیں۔