جمعہ, 25 اپریل , 2025

غزہ: اسرائیلی بمباری میں مزید 37 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر دوبارہ حملہ کیا گیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ بھی جاری ہے اور فلسطینیوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی میں ڈرون حملہ کرکے 2 فلسطینی شہید کردیے گئے، جبکہ غزہ میں امدادی سرگرمیاں معطل ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے تاحال جاری ہیں جہاں متعدد فلسطینیوں کے گھر اور گاڑیاں جلادی گئیں۔

اسکے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں ایک ہی دن میں 16 شہریوں کو شہید اور 90 کو زخمی کردیا گیا۔

اسرائیلی علاقے بنیامن میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس میں 2 خواتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئیں۔

دوسری جانب ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی جاں بحق ہوگئے۔

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے 2 اہلکار ملک کے پُرامن جنوب مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان کی بازی ہارگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کا1 جنرل بھی شامل تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter